کرونا کے خلاف کیسے حفاظتی حصار مضبوط کریں بتایا شعیب اختر نے

0
22

کرونا کے خلاف کیسے حفاظتی حصار مضبوط کریں بتایا شعیب اختر نے

باغی ٹی وی :دنیا کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ایک پیغام میں‌کہا ہے کہ ہم نے آج مضر صحت اور گھٹیا غذائیں جیسے پیزا ، برگر اور وغیرہ کھا کھا کر اپنی صحت کا بیڑا غرق کر لیا ہے ، وہ خوراک جو سادہ تھی اور نیچرل تھی جیسے گاجر مولی ، ساگ ، مکئی کی روٹی وغیرہ وہ ختم ہو گئی ہیں ، جس وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام کمزور ہو گیا ہے اور اسی لیے بیماری عام ہو گئی . ہم نے ورزش چھوڑ دی ہے . اور اپنی زندگی میں وہ اچھل کود اور ورزش نہیں کرتے جس وجہ سے ہمارا جسمانی نظام بہت کمزور ہوگیا ہے. آج جو ہم کرونا کا شکار ہیں. اسی وجہ یہ بھی ہے
شعیب اختر نے کہا کہ آج توبہ استغفار کرنے کا وقت ہے . ہم نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنا شروع کر دیا ہے . ہر بات ہم گوگل سے تلاش کرتے ہیں، گوگل کو ہی اپنا باپ بنارکھا ہے . جبکہ اپنے حقیقی باپ سے کچھ نہیں‌پوچھتے جنہوں نے اتنی دنیا دیکھی اور جن کے پاس اتنا تجربہ ہے . شعیب اختر نے کہا کہ خدارا اپنے آپ کو اور اپنے بڑوں کے پاس بیٹھا کرو ان سے اچھی اچھی باتیں سیکھا کرو. اور اپنی صحت کا خیال رکھا کرو÷

Leave a reply