کرونا کے مشتبہ مریض نے لگائی ہسپتال کی چھٹی منزل سے چھلانگ

0
27
24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے

کرونا کے مشتبہ مریض نے لگائی ہسپتال کی چھٹی منزل سے چھلانگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے مشتبہ مریض نے سرکاری ہسپتال سے بھاگنے کے لئے چھٹی منزل سے چھلانگ لگا لی جس سے اسکی موت ہو گئی

واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا جہاں 55 سالہ شیو چرن کو کرونا کے مشتبہ مریض کے طور پر داخل کیا گیا تھا ابھی تک اس کے ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آئی تھی، شیو چرن کا علاج کلپنا چاؤلا میڈیکل کالج کے ایک آئسولیشن وارڈ میں ہو رہا تھا۔ کرونا سے خوف کے پیش نطر اس نے ہسپتال سے بھاگنے کا منصوبہ بنایا اور چھٹی منزل سے کئی بیڈ شیٹس کو باندھ کر نیچے اترنے کی کوشش کی لیکن وہ گر گیا اور اسکی موت ہو گئی

ہسپتال انتظامیہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے اسکی لاش کو ہسپتال میں رکھ لیا، اس کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ ہو گا کہ آخری رسومات کے لئے لاش لواحقین کے حوالہ کرنی ہے یا ہسپتال انتظامیہ کچھ کرے گی.

واضح رہے کہ بھارت مین کرونا وائرس سے 100 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، مریضوں کی تعداد چار ہزار سے زائد ہو چکی ہے، بھارت میں کرونا وائرس کے 3 سو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں, بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والے دس دن بھارت کے لئے انتہائی خطرنا ک ہیں،دس دنوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار تک جا سکتی ہے.

کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 21 روزہ کرفیو نافذ ہے،شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں،ٹرانسپورٹ، ریل ، فضائی سروس بھی معطل ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور، کسان متاثر ہوئے ہیں،

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس، غلط خبر شائع کرنے پر صحافی کو جیل بھجوا دیا گیا

دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں 21 ہزار سے زائد کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 6 لاک 75 ہزار افراد رہ سکتے ہیں، اور وہاں 25 لاکھ لوگوں کو کھانا دینے کی سہولت دی گئی ہے، یہ کیمپ ان افراد کے لئے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے.

کرونا فنڈ، وزیراعظم، اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ہو گی ایک سال تک کٹوتی، مگر کتنی؟

Leave a reply