کورونا کا خطرہ وزیراعلیٰ آفس میں بڑی پابندی لگادی گئی

کورونا کا خطرہ وزیراعلی آفس میں بڑی پابندی لگادی گئی

باغی ٹی وی :لاہور، کرونا وائرس کے خطرکے پیش نظر وزیراعلی آفس میں بلا اجازت داخلے پر آج سےمکمل پابندی لگا دی گئی .

جی اوآرز میں وزرا،اراکین اسمبلی سمیت دیگر ملاقاتیوں کاداخلہ بند کردیا گیا.ایوان وزیراعلی سمیت دیگر دفاتر میں داخلے پیشگی اجازت لینا ہوگی،جی اوآرزکےرہائشی اور اجلاس کیلئے طلب افراد اور افسران مثتثنیٰ ہوں گے. سیکورٹی حکام کے مطابق ایم اینیز،ایم پی ایز کا داخلہ پروٹوکول اور سیکورٹی آفس کی اجازت سے مشروط ہوگا.
واضح‌ رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32 اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

Comments are closed.