کرونا کا خوف، بزدل بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ

0
49

کرونا کا خوف، بزدل بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خوف سے بھارتی فوجی خود کشیاں کرنے لگے،مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پور اور سامبا اضلاع میں دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی۔

ستیندر کمار تومر نامی ایک ہندوستانی فوجی نے اس وقت خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ بانڈی پورہ میں 14 راشٹریہ رائفلز کیمپ میں ڈیوٹی پر تھے۔ دوسرے بھارتی فوجی مکھن لال نے سامبا ضلع کے بارڈر روڈ کیمپ پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

بھارتی فوج کے خودکشی کے ان دو واقعات کے ساتھ جنوری 2007 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں اس طرح کی ہلاکتوں کی تعداد 450 ہوگئی ہے. ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 2019 میں آرمڈ فورسز میں 1 ہزار 113 جوانوں نے خودکشی کی تھی۔ ان میں سے891 آرمی جوان، 182 ائر فورس اور 40 نیوی کے جوان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فوج کے کرنل سمیت کئی سپاہیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،بھارت کے علاقے کوکلتہ میں موجود بھارتی فوج کے کرنل میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جو میڈیکل ونگ کا ہے، ایک جے سی اور میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو دہرہ ون میں تعینات تھا، متعدد سپاہیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی.

بھارتی فوج کے افسر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر فوج میں کھلبلی مچ گئی، کرنل کی پوری یونٹ کے ٹسیٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر پوری یونٹ کے ٹیسٹ ہوں گے، اس کے علاوہ کرنل کی کن کن افراد سے ملاقات ہوئی تھی اس پر بھی کام جاری ہے سب کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارتی فوج بھی حرکت میں آ گئی، بھارتی آرمی چیف نے بھارتی فوج کے آفیسرز اور سپاہیوں کو ایک ہفتے کے لئے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

قبل ازیں بھارتی فوج نے کرونا وائرس کے باعث استعفے دینا شروع کردیے ، بھارتی فوج میں‌ کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد بھارتی فوج میں کافی افرا تفری کی خبریں ہیں. اس سلسلے میں بھارتی فوج نے اپنے سینئرز کے احکام ماننا بھی ختم کر دیے ہے . معروف صحافی رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج اس وقت شدید خوف و ہراس ہے . بھارتی فوج کی لداخ میں تعینات بٹالین میں ایک فوجی کی ہلاکت ہوئی جب پتا چلا کہ اس کی ہلاکت کورونا سے ہوئی ہے تو پوری بٹالین میں افرا تفری پھیل گئی. اس کے بعد پتا چلا کہ پوری بٹالین کورونا کا شکار ہے .

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارت میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی ، بھارت میں کرونا وائرس سے 109 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 4067 ہو چکی ہے.

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں 690،تامل ناڈو میں 571، دہلی میں 503،تلنگانہ میں 321، راجھستان میں 253،آندھرا پردیش میں 226،گجرات میں 122،اتر پردیش میں 227 مریض ہیں،بھارت کی دیگر ریاستوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے

بھارت میں سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر میں 45 ہو چکی ہیں،گجرات میں 11، دہلی میں 7،تلنگانہ میں 7، مدھیہ پردیش میں 9،پنجاب میں 6،آندھرا پردیش میں 3،ہریانہ، ہماچل پردیش میں ایک ایک،کریالہ میں 2 ، تامل ناڈو میں 5 ، دیگر ریاستوں میں بھی ہلاکتیں ہو چکی ہیں

Leave a reply