fbpx

کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ، بازار بند کرنے کی تجویز

کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ، بازار بند کرنے کی تجویز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے کراچی میں کورونا وائرس کے  پھیلاو پر اظہار تشویش کیا ہے

این سی او سی نے کراچی میں وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ہر ممکن مددکا فیصلہ کیا ہے ،این سی او سی کے مطابق سندھ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز ،آکسیجن اور وینٹیلیٹر ز بیڈ بڑھائے جائیں گے،سندھ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے،

دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ، سندھ حکومت کا مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے عمومی نوعیت کے پیداواری صنعتی یونٹس کو بھی بند کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے بڑے بازار اور ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس بھی بند کرنے کی تجویز زیر غور آئی ہے ،ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لی جائے گی مکمل لاک ڈاون سےمتعلق حتمی فیصلہ ٹاسک فورس کے آج ہونے والے اجلاس میں ہوگا

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے ماہرین صحت ،سندھ کابینہ ارکان،سیاسی جماعتوں کےنمائندے شریک ہیں ،اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سےکورونا وائرس کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں کہا گیا کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر ہو رہی ہے

دوسری جانب این سی او سی نے کرونا کیسز کے حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 295 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہو چکی ہے۔