کرونا کا پھیلاؤ، چین کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر

0
40

کرونا کا پھیلاؤ، چین کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں چین سے پھیلنے والے وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے

بھارت میں بھی کرونا کی سپیڈ جاری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا کے پھیلاؤ کو لے کر چین پر الزام عائد کیے ہیں جبکہ چین کی جانب سے تردید سامنے آ چکی ہے، کرونا کی وجہ سے بھارت سمیت متعدد ممالک میں‌ لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملکوں کی معیشت تباہ ہو رہی ہیں، بھارت کو بھی معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، بھارت میں تمام کاروباری مراکز، ریلوے، فضائی سروس سب معطل ہے.

ایسی صورتحال میں ممبئی ہائیکورٹ کے وکیل آشیش سوہانی نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) میں چین کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے چین سے 2.5 ٹرین ڈالر یعنی تقریباً 190 لاکھ کروڑ روپے کا ہرجانہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وکیل نے یہ پٹیشن آن لائن بھجوائی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ کے 32 سالہ وکیل آشیش سوہانی نے 11 اپریل کو آئی سی سی میں پٹیشن دائر کی جس کا 3 دن بعد جواب بھی موصول ہو گیا جس میں کہا گیا کہ ان کی درخواست پر غور کیا جائے گا. آئی سی سی ایک بین الاقوامی ٹربیونل ہے جس کا حلقہ اختیار بین الاقوامی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی، جنگ پر مبنی جرائم کے حوالہ سے کیس سننا ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے ممبئی کے وکیل کو جو جوابی ای میل موصول ہوئی اس میں کہا گیا ہے”ہم اس بارے میں غور کریں گے۔ جب کسی فیصلہ پر پہنچ جائیں گے تب آپ کو اس کے بارے میں اطلاع دے دی جائے گی.آئی سی سی نے جواب میں یہ بھی لکھا کہ اس جواب کا مطلب تحقیقات کی گارنٹی نہیں ہے

ممبئی کے وکیل آشیش سوہانی نے آئی سی سی کے علاوہ بھارتی سپریم کورٹ میں بھی چین کے خلاف کیس فائل کیا ہے۔ سوہانی نے چین کے عمل کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

آشیش سوہانی کے ذریعہ بھارتی حکومت کی جانب سے چین کے خلاف درخواست دائر کرنے کے عمل کو اسکی ماں جو ممبئی فیملی کورٹ کی سابق جج ہیں نے درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کے کافی ثبوت ہیں کہ چین اس وائرس کے خطرہ سے واقف تھا۔ چین نے کرونا وائرس کے ابتدا میں ہی وائرس کو روکنے کے لیے کوشش نہیں کی اسلئے یہ ساری دنیا میں پھیلا.

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

Leave a reply