fbpx

کرونا کا پھیلاؤ، تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند،پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کرونا کا پھیلاؤ، تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند،پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا کیسز بڑھنے کے بعد ایک خصوصی اجلاس ہوا’

اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سینما، انڈور جمز اور کھیل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کراچی سمیت سندھ بھرمیں پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی پہلی سے آٹھویں کلاسز تک سرکاری اسکولز جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نویں کلاس اور اس سے اوپر کے تعلیمی ادارے امتحانات کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

انڈیا سے مذاکرات؟ کابل پر قبضہ کیسے کرنا؟ طالبان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو آج رات دس بجے

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے، 5فیصد سے کورونا کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے،اس وقت 837 کورونا مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،کراچی شرقی 21 ، جنوبی 15 ، وسطی 12 اور کورنگی میں 8 فیصد کیسز ہیں کورونا کی وجہ سے کراچی میں صورتحال کافی خراب ہے،سندھ میں مختلف قسم کے 356 کیسز 12 جولائی تک ظاہر ہوئے ہیں، یوکے ویرینٹ 92، ساوَتھ افریکا 162، برازیلین 29 اوربھارتی ویرینٹ 66 کیسزسامنے آئے،پی ون 3، اور وائلڈ ٹائپ کا ایک کیسز ظاہر ہواہے