کرونا کا پولیس پر وار،لاہور پولیس کے ڈی ایس پی سول لائنز چل بسے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کا ایک اور فرزند فرض کی راہ میں شہید ہو گیا،
ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز عامر ڈوگر کورونا وائرس کے باعث شہید ہوگئے، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق عامر ڈوگر چند روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، لاہور پولیس میں پہلے ہی تین اہلکار شہید شمس، رمضان عالم اور راو جاوید اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،
لاہور پولیس میں کورونا سے متاثر اہلکاروں و افسران کی تعداد 113 ہے، کورونا وائرس سے 74 اہلکاروں و افسران نے صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لیں،
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی،لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کو سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے،لاہور پولیس کورونا وائرس میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا رہی ہے
راولپنڈی پولیس کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار،فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کے 04ایس ایچ اوز سمیت 15افسران وملازمان کورونا وائرس کا شکارہو گئے، افسران و ملازمان کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ کیاگیا۔
راولپنڈی پولیس کے افسران وملازمان دیگر لاء اینڈ آرڈرکی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف برسر پیکار ہیں ،قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی دینے کے ساتھ ساتھ سیل شدہ علاقوں میں فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے ایس ایچ اوسول لائنز احسن تنویرکیانی،ایس ایچ اوٹیکسلا اعجاز حسین،ایس ایچ اونصیر آباد ندیم عباس اورایس ایچ اورتہ امرال مرزا شکیل احمدسمیت15 افسران وملازمان کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے
کوروناٹیسٹ پازیٹو آنے تمام افسران وملازمان کو قرنطینہ کیا گیا،اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ کورونا وائرس سے متاثرہونے والے افسران وملازمان کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے، راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پرکردار ادا کرنے کے ساتھ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے بھی فرائض سرانجام دے رہی ہے،راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ جیسے قومی فریضہ کی ادائیگی میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے ایس ایچ اورتہ امرال راولپنڈی کورونا وائرس کا شکارہو گئے ایس ایچ او رتہ امرال مرز ا شکیل احمد کاکورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا
ایس پی راول رائے مظہراقبال نے کہاکہ ایس ایچ اورتہ امرال مرزا شکیل احمد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،تھانہ رتہ امرال میں تعینات دیگر افسران و ملازمان کے بھی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں