کرونا کا پھیلاؤ، این سی او سی نے پھر بڑی پابندیاں لگا دیں

0
24

این سی اوسی نے ایک بار پھر عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کردی

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا،این سی اوسی اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک ہوئے ،وزیر تعلیم شفقت محمود اور سیکریٹری صحت عامر خواجہ بھی شریک ہوئے ،این سی اوسی اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پر بریفنگ دی گئی

اجلاس میں 16 شہروں میں بڑھتے کوروناکیسزکی شرح کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکا بھی جائزہ لیا گیا

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ فوری اقدامات کاتقاضہ کررہا ہے،بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویز کے بعد کورونا کیسز میں 3گنا اضافہ ہوا،سیاسی قیادت پوری قوم کو کورونا کی روک تھام کے اقدامات کرنے کا پیغام دےاس فیصلے کیلئے این سی سی میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے،اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث این سی سی تاخیر کا شکار ہے،اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث سفارشات پر عمل تاخیر کا شکار ہے

این سی او سی نے سینما اور تھیٹرزفوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے،این سی او سی کی جانب سےمزارات کو بھی فوری بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ،ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے تک باہر بیٹھ کر کھانے اور کھانا گھر لے جانے کی اجازت دی جائے گی.20 نومبر کے بعد کھلے علاقے میں شادی کی تقریب میں 500 افراد کی اجازت دی جائے گی

این سی او سی کے مطابق سیاسی ، ثقافتی ، مذہبی ، تفریح ​​اور سول سوسائٹی کے اجتماعات میں 500 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اگر کرونا کیسز بڑھتے رہے تو بازارون کو بھی دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے

این سی او سی نے گذشتہ کئی مہینوں سے اب تک مساجد میں ایس او پی کی تعمیل کو سراہا ہے تاہم اب گزشتہ دنوں میں دیکھنے میں آیا کہ مساجد میں بھی ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا این سی او سی نے اپیل کی ہے کہ مساجد میں پہلے کی طرح کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے تا کہ کرونا کی دوسری لہر میں مریضوں کا زیادہ اضافہ نہ ہو

فورم کو بریفنگ دی گئی کہ تعلیمی اداروں میں کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے اور اس رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے۔ فورم نے فیصلہ کیا کہ 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم این سی او سی میں صوبائی وزیر تعلیم کے ساتھ تعلیمی اداروں میں جاری کیسز کا جائزہ لیں گے اور اہم فیصلے کریں گے

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1708 نئے مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار184 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply