کورونا کی چوتھی لہر،ایس او پیزپرعمل کریں، یاسمین راشد

0
27

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے، کورونا کی چوتھی لہرسے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے.

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا کیسوں میں اضافے پرتشویش کا اظہار کیا ہے، ایس او پیزپرموثراندازمیں عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی، ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کواحتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے، انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنزپرعمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے، ویکسینیشن کےعمل کومزید تیزکیا جائے گا.

ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو کورونا کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات اورویکسینیشن کے بارے میں بھی بریف کیا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات پرعمل کریں، کورونا گائیڈ لائنزپرعمل کرکے خود بھی محفوظ رہیں اوردوسروں کو بھی محفوظ رکھیں.

Leave a reply