کرونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم نے لاہور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

0
22
کرونا-کی-بھارتی-ڈیلٹا-قسم-نے-لاہور-میں-خطرے-کی-گھنٹی-بج-گئی #Baaghi

کرونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم نے لاہور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھارتی کرونا پھیلنے لگا

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 73 نمونوں کاتجزیہ کیاگیا ، گزشتہ 15 روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تجزیہ کیا گیا، کورونا کے ڈیلٹا قسم کا پھیلاوَ 100 فیصد زیادہ ہے،لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں،لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 3اعشاریہ 7 فیصد پہنچ گئی، ڈیلٹا ویرینٹ سے بچاوَ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے ،بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کی دیگر اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے،

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس تیزی سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پھیل رہا ہے،اگر یہ مکمل طور پر پھیل گیا تو ہمیں ویکسی نیشن کے عمل کو پھر سے کرنا ہوگا.شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل ہے،عید سے پہلے حالات کو مکمل طور پر قابو میں لینا ہوگا، تاکہ عید پر لاک ڈاؤن نہ لگانا پڑے،

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کےرپورٹ کیسز میں 50 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ کے ہیں، پاکستان میں جو ویکسینز  لگائی جارہی ہیں وہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے لیے مؤثر ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6فیصد سے بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20فیصد ہوگئی ہے،ملک بھر میں 1900افراد کی حالت تشویشناک ہےبھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7گنا زیادہ ہے،

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار

کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ،اسد عمر نے کی شہریوں سے اپیل

Leave a reply