مودی مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹائے ، رحمان ملک

0
31

کورونا کے کیسز آئے روز بڑھ رہے ہیں ، بھارت میں کورونا تباہی کے مناظر ہمارے سامنے ہے۔کورونا کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں ، عید کے دوران عوام کورونا کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ،بھارت میں کورونا کیوجہ سے اموات اور صورتحال پر افسوس ہے،

وزیراعظم مودی مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو ہٹائے تاکہ لوگ آزادانہ ہسپتال جا سکیں ،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو نہ ویکسین مل رہی ہے نہ باقاعدہ علاج و ادویات، میں نے اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری کو خط لکھا تھا کہ کورونا وائرس کی تحقیقات کرائیں ۔

معلوم ہونا چاہئے کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا کسی نے بنایا ہے۔نیوزی لینڈ کی سابقہ وزیراعظم کی زیرصدارت ایک پینل بنا ہے جو کورونا پر تحقیقات کر رہا ہے ، امید ہے کہ کورونا کے متعلق حقائق دنیا کے سامنے آجائیں گے،

Leave a reply