کرونا کی وجہ سے آئی پی ایل کے کرکٹر معاوضوں‌سے محروم

0
25

کرونا کی وجہ سے آئی پی ایل کے کرکٹر معاوضوں‌سے محروم

باغی ٹی وی :کورونا وائرس نے جہاں دنیا کے معاشی اور سماجی ایونٹ متاثر کیے وہاں بھارتی آئی پی ایل بھی متاثڑ ہوئی . آئی پی ایل سے زیر معاہدہ کرکٹرز معاوضوں سے محروم ہیں اور انڈین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اشوک ملہوترا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث نقصانات ہوئے تو ڈومیسٹک کرکٹرز بھی متاثر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے تاہم بی سی سی آئی حکام رواں برس کوئی متبادل ونڈو تلاش نہیں کر سکے تو امکان ہے کہ ایونٹ کو منسوخ کر دیا جائیگا۔ قوانین کے مطابق آئی پی ایل کے آغاز سے ایک ہفتے قبل زیر معاہدہ کرکٹرز کو پندرہ فیصد معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران 65 فیصد رقم دی جاتی ہے جبکہ باقی رہ جانیوالا بیس فیصد معاوضہ پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق ایونٹ کے اختتام کے بعد ادا کیا جاتا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ فی الحال کسی کھلاڑی کو معاوضے کی ادائیگی نہیں کی جائیگی کیونکہ آئی پی ایل کے نہ ہونے سے معاشی بدحالی کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

انڈین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف اشوک ملہوترا کا کہنا تھا کہ اگر کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا تو ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی تنخواہوں میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ بی سی سی آئی حکام متبادل ونڈو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب ایونٹ کا مختصر انعقاد یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی.
واضح رہےکہ اس سے پہلے ٹوکیو اولیمپکس کو ملتوی کر دیا گیا تھا. آسٹریلیا اور کینڈا نے اپنے دستے ٹوکیواولمپکس میں نہ بھجوانے کا اعلان کردیا تھا.آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال میں اپنے اتھلیٹکس کو ٹوکیو نہیں بھجوا سکتے۔ اس وقت دنیا ایک مشکل صورت حال سے دوچار ہے اپنے اتھلیٹس کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔جس کی بعد میں تاریخ‌کا اعلان کردیا گیا رواں سال کے ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس آئندہ برس 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان میں ہی ہوں گے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی اور ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہوں گے۔

Leave a reply