کرونا کیسز کے بعد یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ سیل

کرونا کی تصدیق ، یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ سیل کردیے گئے

باغی ٹی وی :کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے سیل کردیا گیا . ائیر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے 6 کرونا کیسز کی تصدیق ہوئی

یونیورسٹی کے آئی ٹی اور ہیومینیٹیز ڈیپارٹمنٹ، فضائیہ میڈیکل کالج سے کرونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے . اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے یونیورسٹی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور میڈیکل کالج کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا

سیل نہ کیے جانے والے ڈیپاراٹمنٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، کرونا سے متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو فورا کورنٹین میں رہنے کی ہدایت، اس سے پہلے 52 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.