کرونا کی نئی لہر، لاہور کے کون کونسے علاقوں میں ہے لاک ڈاؤن ؟
کرونا کی نئی لہر، لاہور کے کون کونسے علاقوں میں ہے لاک ڈاؤن ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے مختلف شہرون میں دو ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، ان شہروں میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مزار، پارکس بند رہیں گے جبکہ مارکیٹس شام چھ بجے بند ہوں گی
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کرونا کیسز میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤں نافذ کیا گیا ہے لاہور کے کن علاقوں میں لاک ڈاؤں ہو گا باغی ٹی وی کو لسٹ موصول ہوئی ہے، اطلاعات کے مطابق لاہور کے سیل ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو بغیر کی ضروری کام کے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی
سیل ہونے والے علاقوں کی فہرست نیچے دی گئی ہے
راوی ٹاؤن
بیگم کورٹ، بارہ دری روڈ، راوی کلفٹن شاہدرہ، حنیف پارک بادامی باغ ، ملک پارک بادامی باغ، سید مٹھا بازار
علامہ اقبال ٹاؤن
ستلج بلاک، جہازیب بلاک، راوی بلاک, کشمیر بلاک, نرگس بلاک, ہما بلاک, رچنا بلاک, رضا بلاک، کامران بلاک، عمر بلاک، کریم بلاک، مہران بلاک، نشتر بلاک اور سکندر بلاک
کینٹ ٹاون
ڈی ایچ اے فیز ,1,2,3,4,5,8 سمیت صدر، سرور روڈ، کیولری گراؤنڈ، آفیسرز کالونی، عسکری 8، عسکری 9، عسکری 10، علاؤالدین روڈ سیل ہوں گے
داتا گنج بخش ٹاؤن
ساندہ، گوالمنڈی، راجگڑھ، چمن باغ، پیر مکی، جیل روڈ، جی او آر، قلعہ گجر سنگھ سیل
جوہر ٹاون
بلاک A, B1,E,F2,G,H,J اور R، مصطفی ٹاون، کنال ویو سوسائٹی، ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاون، پی سی ایس آئی آر فیز 2 سیل ہوں گے
بحریہ ٹاون
جاسمین، گلبہار اور ایگزیکٹو بلاک سیل ہوں گے
واہگہ ٹاون
مناواں، محلہ شاہ نور داروغہ والا، بسمہ اللہ ہاوسنگ سکیم مناواں
،
گلبرگ ٹاون
گارڈن ٹاؤن احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب بلاک، طارق بلاک شیر شاہ بلاک, گلبرگ 1 اور گلبرگ 3 ، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ، گرومانڈ روڈ اے 1 بلاک، B1 بلاک کبوتر پورہ، نبی پورہ, گلبرگ 3، ظفر علی روڈ، ظہور الہی روڈ، صدر اقبال روڈ، مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی
شالامار ٹاون
گجرپورہ، رحمت پورہ، بیگم پورہ، چاہ میراں، بلال پارک، مکہ پورہ، کوٹ خواجہ سعید، شاد باغ، وسن پورہ، فیض باغ، کراون پارک
مادھو لال حسین، محمدن کالونی، باغبان پورہ، انگوری باغ اور مجاہدہ باغ
عزیز بھٹی
کنال بینک ہاوسنگ سکیم، نبی پورہ، نصرت کالونی، مدینہ سٹریٹ نمبر 35، گلستان کالونی، نور کالونی غازی آباد بعد شاہ عالم کالونی نظام آباد تاجپورہ کے علاقے سیل ہوں گے