کرونا کم ہونے لگا لیکن 4 مختلف ٹاونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

0
24

کرونا کم ہونے لگا لیکن 4 مختلف ٹاونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

باغی ٹی وی : کراچی،ضلع وسطی کے4 مختلف ٹاونز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا . گلبرگ،نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا .

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی،متاثرہ علاقوں میں آج سے 19 جون تک اسمارٹ لاک ڈاون نافذ رہے گا،متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا .

متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی،علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہونگی، کراچی،متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی،متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے،

کراچی متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 76 اموات ہوئی ہیں-

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار427 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار629 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 3.10 فی صد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 265 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ32 ہزار 140 ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور اب 18 سال سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جا رہی ہے-

Leave a reply