کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

0
41

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی، اب کرونا کی نئی قسم اومیکرون نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 909 ہو گئی ہے، کرونا کے 301 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار741ہوگئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں44 ہزار129کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی.

بھارت میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ہی سکول میں 48 بچوں میں کرونا کی تصدیق کے بعد سکول کو سیل کر دیا گیا ہے اور چھٹیوں کو اعلان کر دیا گیا ہے، سکول میں چار سو سے زائد بچے زیر تعلیم تھے،

دوسری جانب کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین فریڈ سینسٹرا کورونا سے ہلاک ہو گئے ہیں فریڈ سینسٹرا نے کورونا کو معمولی وائرس قرار دے کر خود کو اسپتال سے ڈسجاچ کروالیا تھا 41 سالہ فریڈ سینسٹرا گھر میں ہی اپنا علاج کروارہے تھے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد، ہیوی ویٹ چیمپئین گھر میں بھی آکسیجن لیتے رہے جہاں ان کو مزید مشکلات کا شامنا کرنا پڑا، خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق وہ اسپتال بھی اپنے کوچ کے مجبور کرنے پر داخل ہوئے تھے

قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم کی بیٹی کا بھی گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے بھی قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کریا ہے، اسرائیلی وزیراعظم دوسری بار قرنطینہ کریں گے،اسرائیلی وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا پھر بھی وہ احتیاطا الگ رہیں گے

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

Leave a reply