کورونا کو شکست دینے والے ٹام ہینکس اور اہلیہ کا پلازما اور خون کا عطیہ دینے کا اعلان

0
32

ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ نامور اداکار اور میزبان ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ولسن گذشتہ ماہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم رواں ماہ صحتیاب ہونے کے بعد یہ دونوں واپس امریکا چلے گئے

باغی ٹی وی :ہالی وڈ کے نامور اداکار اور میزبان ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ولسن گذشتہ ماہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم رواں ماہ صحتیاب ہونے کے بعد یہ دونوں واپس امریکا چلے گئے کورونا نتائج منفی آنے کے باوجود ان دونوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور اب ان دونوں کورونا کے خلاف ادویات تیار کرنے کے لیے اپنے خون کے عطیہ کا اعلان ہے

پیج سکس نامی غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے اپنا خون اور پلازمہ عطیہ کریں گے

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ، 63 سالہ ٹام ہینکس، نے گذشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ، گلوکارہ ریٹا ولسن ، کوویڈ 19 تحقیق میں رضاکارانہ طور پر اپنا خون اور پلازما دینے کا فیصلہ کیا ہے

اس حوالے سے ٹام ہینکس کا کہنا تھا کہ ہم سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا اور خون اور پلازمہ دینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ہم نے کہا ، ‘کیا آپ ہمارا خون چاہتے ہیں؟ کیا ہم پلازما دے سکتے ہیں؟،تاہم ہم کئی جگہوں پر اپنا خون اور پلازمہ عطیہ کریں گے تاکہ اس پر ریسرچ کی جاسکے اور شاید ایسی کوئی ویکسین تیار کرلی جائے جسے بعدازاں ہینک سین کا نام دے سکیں

ہینکس نے کہا کہ ہمیں حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ ہم نے آسٹریلیا میں گذشتہ ماہ خطرناک وبا سے لڑائی کے بعد ہم نے اتنی انٹی باڈیز لے رکھی ہیں جو کورونا کے خلاف لڑ سکتی ہیں

واضح رہے کہ ٹام ہینکس نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اور اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں پوسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ریٹا اور میں آسٹریلیا میں موجود تھے ہم دونوں کو تھکاوٹ کا احساس ہوا، نزلہ ہوا اور جسم میں درد بھی محسوس ہوا، ریٹا کو بار بار سردی بھی لگی اور بخار بھی چڑھا، جس کے بعد ہم دونوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا اور ہم دونوں میں ہی اس مرض کی تصدیق بھی ہوگئی اور آسٹریلیا کے ایک ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں

بعد ازاں اداکار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ہی مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب وہ گھر میں ہی قرنطینہ ہوجائیں گے

امریکا اپنے گھر جانے کے بعد ٹام ہینکس صحت یاب ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اس مرض کو شکست دینے کے بعد پہلی بار انہوں نے11 اپریل کو اپنے معروف ٹی وی پروگرام سیٹرڈے نائٹ لائیو کی میزبانی کی تھی اور وہ پروگرام میں انتہائی خوش دکھائی دیئے اس پروگرام میں وبا کے شکار ہونے سے متعلق اپنے مداحوں کو بتایا یہ پروگرام انہوں نے اپنے گھر میں ہی کیا تھا

کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد ٹام ہینکس نے پہلا پروگرام ریکارڈ کروا دیا

کورونا وائرس کا شکارہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اوراہلیہ صحتیاب ہسپتال سے ڈسچارج گھر میں قرنطینہ میں رہیں گے

ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ کرونا وائرس کا شکار

Leave a reply