کرونا کے وار، وزیراعلیٰ کے بعد صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر بھی کرونا شکار ہو گئے ہیں

سندھ کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چند دنوں سے تھکن اور ہلکا بخار محسوس کررہے تھے۔صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے دوست، احباب اور خیر خواہوں سے جلد صحت یابی کی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہلکا بخار تھا ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر، پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہں

Leave a reply