کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی
کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت کی غریب عوام دو وقت کے کھانے کو ترس گئی ہے
ایسے میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران مدد کے بہانے ایک شخص نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،مغربی دہلی میں مقامی ممبر اسمبلی سے مفت راشن اور ایک ہزار روپے کی مالی مدد دلانے کے بہانے ایک شخص نے اپنی پڑوسی 35 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے واقعہ سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے
پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون اور اس کا پڑوسی گزشتہ 10 سال سے زیادہ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔خاتون کا شوہر ناریل فروخت کرتا ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروایا تھا اس نے الزام لگایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مدد دلانے کے بہانے ان کے پڑوسی نے اس کے بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے
خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ جب وہ کام پر گیا تھا، تب وہ آدمی جو کہ ایک راشن کی دکان پر کام کرتا ہے، اس نے اپنے رابطوں کے ذریعے ایک رکن اسمبلی سے اس کی بیوی کو راشن اورایک ہزار روپے کی مالی مدد دلانے کا وعدہ کیا۔جب خاتون اس کے لئے راضی ہو گئی، تو وہ اسے مغربی دہلی کے پاس لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی کی۔