کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

0
41

دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سے بغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکے جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکارنے یقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیر بنیادی اشیائے ضروریہ سے بھی یکسرمحروم رہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وباء کے دوران بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں. غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے، پاکستان، بھارت، امریکہ، برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے،

مقبوضہ کشمیر، کرونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، اموات کتنی ہو گئیں؟

Leave a reply