کرونا مریض 14 دن میں ٹھیک ہوجاتا ہے، شہباز شریف ہسپتال داخل نہیں، یہاں کیوں نہیں آتے؟ عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی
احتساب عدالت کے جج امجد نزیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی ، شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر شہبازشریف کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، حمزہ شہباز شریف نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی
عدالت نے شہباز شریف کے پیش نہ ہونے پر انکے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کو تین ہفتے بعد آنے کو کہا تھا، کرونا کا مریض 14 دنوں میں صحت یاب ہو جاتا ہے، اب انکا کرونا ٹیسٹ کرایا ہے کہ نہیں، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ انکی عمر 60 سال سے زائد ہے اس لیے زرا احتیاط برتی جا رہی ہے، ڈاکٹرز انکا معائنہ کیا ہے اسکے مطابق انکا ٹیسٹ 2 جولائی کو ہونا چاہیے، ہائیکورٹ نے بھی سات جولائی تک کرونا ٹیسٹ رپورٹ مانگ رکھی ہے،
امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف کا کل 2 جولائی کو کرونا کا سیمپل لیا جائے گا،ڈاکٹرز کے مطابق دو ٹیسٹ کرائے جائیں پھر رپورٹ کے بعد نارمل کہا جا سکتا ہے،
نیب کا پرچہ حل کرنے میں شہباز شریف فیل ہو گئے
فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا
نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہیں، کیا شہباز شریف ایک سائن کے لیے نہیں آ سکتے، وکیل نے کہا کہ ہم نے ہائیکورٹ میں یہ کہا تھا لیکن انھوں انھے ایمبولینس میں لانے سے منع کر دیا
شہباز شریف کرونا سے صحتیاب نہ ہوسکے،فرد جرم سے بچنے کیلئے ایک بار پھر درخواست دائر