مزید دیکھیں

مقبول

جو مرضی کر لیں،خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا،زرتاج گل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج...

پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں کے تیسرے اور...

صوبے کے اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان

پشاور: سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا...

کرونا مریضوں پر سیاست،شیخ رشید کو شرم آنی چاہیے، رانا ثناء اللہ نے مزید کیا کہا؟

کرونا مریضوں پر سیاست،شیخ رشید کو شرم آنی چاہیے، رانا ثناء اللہ نے مزید کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‎شیخ رشید کے نیب میں دو موکل عمران نیازی اور شہزاد اکبر ہیں

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ‎شہبازشریف کے تعمیر کردہ یورالوجی ہسپتال میں کھڑے ہوکر کورونا مریضوں پر سیاست پرشیخ رشیدکو شرم آنی چاہئے ،شیخ رشید جیسے شیطان جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں، آج عوام کے ذخموں میں مرہم رکھنے کا وقت ہے ،شیخ رشید کا نیب کو شہبازشریف کی گرفتاری کا حکم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تصدیق کرتا ہے

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ‎یہ تصدیق بھی ہوگئی کہ دو سال سے نیب کو سیاسی انتقام اور مقاصد کے لئے استعمال کیاجارہا ہے ،‎ایک فرد پر مشتمل پارٹی کی سیاسی زندگی جمہوری نہیں قومی حکومت کے گرد گھوم رہی ہے ،‎کورونا کے بجائے نیب نیازی گٹھ جوڑ، پوری حکومت شہبازشریف کے پیچھے ہے

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے ،‎ہم نے جھوٹے الزامات کے باوجود جیلوں کا سامنا کیا ہے .ملک نیب نیازی گٹھ جوڑ اور شیخ رشید جیسے لوگوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا ،‎شہبازشریف نے پاکستان کے عوام کی خدمت کے خواب دیکھے اور ہمیشہ ان کی تعبیر دی ہے ،‎ شہبازشریف کے تعمیر کردہ یورالوجی ہسپتال میں کھڑے ہوکر شکریہ شہباز شریف کہنا چاہئے تھا ،‎شیخ رشید صاحب شہباز شریف کے یورالوجی ہسپتال میں ڈاکٹرز سے پوچھنا تھا کہ حفاظتی کٹس تاخیر سے کیوں ملیں ہیں

شہباز شریف کونسا خواب دیکھ کر پاکستان آئے؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan