کرونا نے پاکستان میں پکڑی سپیڈ، مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد کیا ہوگئی؟

0
26

کرونا نے پاکستان میں پکڑی سپیڈ، مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد کیا ہوگئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد5ہزار374ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات بڑھ کر 93ہوگئیں،پاکستان میں کورونا وائرس کےایک ہزار95مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ 44مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ2594مریض رپورٹ ہوئے ہیں،سندھ ایک ہزار414،خیبرپختونخوا 744اوربلوچستان میں 230مریض سامنے آئے ہیں،گلگت بلتستان224،اسلام آباد131اورآزادکشمیرمیں40مریض رپورٹ ہوئے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ مرکز سے 175 مریض صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان بہادر قوم ہے، متحد ہوکر اس وبا کو شکست دے گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سے منفی رزلٹ والے 755 زائرین پہلے ہی گھر پہنچائے جا چکے ہیں، اب صرف 74 زائرین ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود ہیں، 829 زائرین 14 مارچ کو ڈی جی خان قرنطینہ میں آئے تھے۔

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے پر شہر کے 10 علاقے سیل کر دیے گئے ہیں۔ رائیونڈ، سکندریہ کالونی، مکھن پورہ کے بعد مزید 7 علاقے سیل ہیں۔ بیگم کوٹ شاہدرہ، رستم پارک گلشن راوی، مغلپورہ ریلوے کالونی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی گوہاوا ویلیج بیدیاں روڈ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد574 ہے۔ لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ 66 کورونا مریض سامنے آنے پر علاقے سیل کئے گئے ہیں۔

Leave a reply