کورونا نے مزید 23 افراد کی زندگی چھین لی، نئے کیسزمیں‌ بھی اضافہ

0
34

کورونا نے مزید 23 افراد کی زندگی چھین لی، نئے کیسزمیں‌ بھی اضافہ

باغی ٹی وی :کورونا نے مزید 23 افراد کی زندگی چھین لی، اب تک اموات کی مجموعی تعداد بارہ ہزار 860 تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 176 نئے مریض سامنے آ گئے۔

این سی او سی کے مطابق مہلک وائرس سے پانچ لاکھ 79 ہزار 973 شہری متاثر ہیں جن میں سے 21 ہزار 836 ایکٹو کیسز ہیں، ایک ہزار 562 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں 89 لاکھ 51 ہزار 838 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار836 ہے اور5لاکھ 45ہزار227 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار162، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 4، پنجاب میں ایک لاکھ 71 ہزار349، بلوچستان 19 ہزار45، آزاد کشمیر10 ہزار 198 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 350 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 343، خیبر پختونخوا2 ہزار 72، اسلام آباد496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 297 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Leave a reply