کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر
کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا
این سی او سی کے مطابق دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی،شہروں میں اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی دس فیصد شرح والے شہروں میں انڈور پابندی ہو گی ملک کے 6 شہروں میں اب بھی 10 فیصد شرح سے زیادہ ہے،گلگت ،مظفرآباد،مردان ،کراچی ،حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں جہاں شرح دس فیصد سے زائد ہے 10 فی صد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا جس کا اطلاق 16 فروری بدھ سے ہوگا۔ زیادہ مثبت شرح والے علاقوں کیلئے اگلا جائزہ اجلاس 21 فروری کو ہوگا،کم شرح والے علاقوں میں سینما، مزارات مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھلے رہیں گے کم شرح والے علاقوں میں انڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی،دس فیصد سے زیادہ شرح والے علاقے میں انڈور اجتماع پر پابندی، آؤٹ ڈور میں 300 افراد کی اجازت ہوگی، سینماز، مزارات، تفریحی مقامات پر 50 فیصد افراد کی اجازت ہوگی،تعلیمی اداروں میں 12 سال تک کے سٹوڈنٹس متبادل ایام میں 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ آسکیں گے
قبل ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے27 اموات رپورٹ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 2 ہزار 597 کورونا کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 48 ہزار 37 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد29 ہزار 828 ہو گئی
دوسری جانب کرونا کیسز میں کمی کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے کل سے تعلیمی اداروں میں سو فیصد حاضری کا فیصلہ کیا ہے کل سے 100 فیصد حاضری کے تحت طلبا اسکول جائیں گے سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترکا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے طلباء کو کل سے سکولوں میں سو فیصد حاضری کے تحت خوش آمدید کریں گے طلبا کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے تاہم ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سکول سربراہان کیخلاف کاروائی ہوگی
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے
پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات
برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی
پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق
اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ
کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار
دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا