ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

0
37

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2 مریض انتقال کر گئے-

باغی ٹی وی : ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 650 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 16 ہزار 755 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-


این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 138 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے-


وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم پیغام میں کہا تھا کہ کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے کرونا وائرس کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے


عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کریں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں-
پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عبدالقادر پٹیل نے شہریوں سے اپیل کہ ہے کہ وزیر صحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اور ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں، عید کے دوران گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں


انہوں نے علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں –

Leave a reply