کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
پشاور: کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے صوبہ خیبرپختونخوا میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
باغی ٹی وی : اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک بقایا فنڈز ادا نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک بائیکاٹ جاری رہے گا اگر اس دوران کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری ڈی جی ہیلتھ پر عائد ہوگی۔
پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ڈی ایچ او اسلام آباد نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد دونوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت جی 6/4 کے نجی اسکول میں کورونا کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں دوسرا نجی اسکول کری روڈ پر واقع ہے اور وہاں بھی کورونا کے تین کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید33 افراد جاں بحق ہوئے گزشتہ روز ملک بھر میں مزید 2 ہزار 400 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693ہو گئی تھی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 950 ہو گئی مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد تھی-
تعلیمی اداروں،مارکٹیوں اور شادی ہالز سے متعلق پابندیوں میں نرمی:کورونا ایس او پیز جاری کردیئے گئے
گزشتہ روز سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار597، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 13ہزار762، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار613، بلوچستان میں 35 ہزار 187، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 429اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285 ہو گئی ہے کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 418 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار 013، خیبر پختونخوا 6 ہزار 177، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 780 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔