کرونا ریلیف فنڈ، اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان نے کی بڑی اپیل

0
29

کرونا ریلیف فنڈ، اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان نے کی بڑی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ریلیف فنڈ میں حصہ لینے کی اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کر دی،

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کو مزید فنڈز کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو پھر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزارت اوورسیز کے تعاون سے خصوصی ویب سایٹ تیار کر لی گئی،ویب سایٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی با آسانی فنڈز دے سکیں گے،اوورسیز پاکستانی http://Covid.ophrd.gov.pk پر عطیات دیں گے،فنڈز دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ویب سائٹ پر نام بھی شائع ہو سکے گا،ایک خاندان کی مدد کے لیے کم سے کم 35 ڈالر بھیجے جا سکیں گے،35ڈالر یااس سے زیادہ کی رقم ماہانہ کی بنیاد پر بھی دی جاسکے گی

وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے،اوورسیز پاکستانی کرونا ریلیف فنڈ میں حصہ لیں،کرونا وائرس کا عذاب پاکستان سمیت دنیا بھر میں آیا ہے، امریکہ نے 2200 ارب ڈالر کا ریلیف دیا، پاکستان کی 22 کروڑ آبادی ہے ہم نے 8 ارب ڈالر جمع کیا، جرمنی اور جاپان نے ایک ایک ہزار کا ریلیف دیا ہے، اسلئے میں چاہتا ہوں کہ سارے اووسیز پاکستانی اس فنڈ میں حصہ لیں،

Leave a reply