کرونا ریلیف فنڈ، چیئرمین نیب بھی میدان میں آ گئے

0
25

کرونا ریلیف فنڈ، چیئرمین نیب بھی میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب افسران نے کورونا ریلیف فنڈ میں 46لاکھ روپے عطیہ کرنے کااعلان کر دیا

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20اور اس سے اوپر کے افسران اپنی 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے،گریڈ 17 سے 19 کے افسران 2 دن اورایک سے 16 گریڈ کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ جمع کرائیں گے

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب افسران کورونا سے تحفظ کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر سختی سے عمل کریں،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں۔

Leave a reply