کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا

0
25

کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے ملکی صورتحال کے پیش نظر ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے، وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل اور کموڈور سطح کے افسران 3،3دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے،باقی تمام افسران 2،2 دن کی تنخواہ کوروناریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے،چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ ایک ،ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے  قوم سے خطاب کرتے ہوئے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ میں فنڈز کا آڈٹ ہو گا اور مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی. ریلیف فنڈ کہاں استعمال ہو رہا ہے, اس کی مکمل تفیصل قوم کو بتائی جائےگی.ہم نے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا, جو 8 ارب ڈالر ہے.

وزیراعظم آفس نے ‘’وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ اکاؤنٹ’’ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ 4162786786 میں فنڈز بھیج سکیں گے جبکہ سوئفٹ کوڈ NBPAPKKAMBR ہے

وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ، سب سے پہلے کس نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا؟

Leave a reply