کورونا رپورٹ منفی آنے کے باوجود گوہر خان پر دو ماہ کی پابندی عائد

0
38

کورونا وائرس رپورٹ منفی آنے کے باوجود بھی بھارتی ماڈل اور اداکارہ گوہر خان پر 60 دن کی پابندی عائد کر دی گئی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو ای سی) نے گزشتہ روز گوہر خان کے خلاف نوٹس جاری کیاتھا۔

ایف ڈبلیو ای سی نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گوہر خان پر اگلے دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی یعنی اس عرصے کے دوران اداکارہ کسی قسم کی کوئی شوٹنگ وغیرہ نہیں کریں گی۔

دوسری جانب اس سارے واقعے پر خاموش رہنے والی گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

گوہر خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں قرآن پاک کی آیت بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سچ ہمیشہ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود شوٹنگ پر جانے کی وجہ سے گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

دوسری جانب گوہرخان کی ٹیم نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کردی تھی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تھے۔

ٹیم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اداکارہ قانون کی پابندی کرنے والی شہری ہیں اور کورونا وائرس سے متعلق تمام ایس او پیزپرعمل بھی کررہی ہیں۔

قرنطینہ توڑنے پر مقدمہ درج:گوہر خان کی ٹیم کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی: بھارتی اداکارہ گوہر خان پر مقدمہ درج

کچھ لکھنے سے پہلے اپنے حقائق درست کریں گوہر خان بھارتی میڈیا پر برہم

Leave a reply