کرونا سے بھارتی سڑکوں پر مرنے لگے، مودی سرکار بوکھلا گئی،بھارتی میڈیا بھی مودی کی زبان بولنے لگا

0
27

کرونا سے بھارتی سڑکوں پر مرنے لگے، مودی سرکار بوکھلا گئی،بھارتی میڈیا بھی مودی کی زبان بولنے لگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایک بارپھرایل اوسی پرسرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ رچا دیا بھارت عالمی قوانین کے برخلاف سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے،

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسزمیں ہوشربااضافہ ہورہا ہے اب تک بھارت میں 7600 کرونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 249 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، مودی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے بھارت میں لوگوں کی اکثریت سڑکوں پرہی دم توڑچکی، حکومتی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ رچایا گیا

بھارتی میڈیا گزشتہ رات سے آزادکشمیرمیں سرجیکل اسٹرائیک کا واویلاکررہا ہے، بھارتی فورسزجان بوجھ کرایل اوسی پر خواتین اوربچوں کونشانہ بناتی ہے، بھارتی فورسزعالمی قوانین کوبالائےطاق رکھتے ہوئےشہری آبادی کونشانہ بناتی ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے،گزشتہ 5سال میں بھارتی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہی ہورہاہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایاجارہاہے،بھارت کاسارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ منفی رہا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،لاکھوں لوگوں کی دلی سے نقل مکانی دیکھی گئی تھی،بھارت میں لاک ڈاوَن پر توجہ نہیں،دنیا کو نوٹس لینا چاہیے ،شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا اور معاشی چیلنجز کے باوجود بھارت اقلیتوں کو دبانے میں مصروف ہے،

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے،بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیاڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی توپ خانے کے گولوں سے مہرا گاوَں کے 2 شہری زخمی ہوئے،زخمیوں میں 18 سالہ لڑکی بھی شامل ہے،24گھنٹےمیں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 6 شہری شدید زخمی ہیں، زخمیوں میں 2 لڑکیاں بھی شامل ہیں

بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 2016 میں 382 بار سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی،2017میں 1881اور2018 میں 3038 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی فوج کی جانب سے 2019 میں 3351 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،

کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

واضح رہے کہ دو روز قبل پاک فوج نے بھارتی ڈرون فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون کیمرے کی سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی،بھارتی ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا،بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدودمیں فضائی جائزہ لیا، پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں بھارتی ڈرون کواڈ کاپٹر کو مار گرایا،

Leave a reply