کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق
کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرونا وائر س نے عالمی معیشت کو تبا ہ کرکے رکھ دیا ہے۔صنعتیں اور کاروبار بند ہونے سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ نقصان مزدور طبقے کو ہوا ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچ جانے والے مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ حکومت نے مزدوروں اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ہر طرف مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے عوام پریشانیوں اور مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں اور لاکھوں مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت ہنگامی اقدامات کرے اور غریب محنت کشوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لیے ان کی عملی مدد کی جائے ۔خاص طور پر دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا فوری انتظام کیا جائے۔ دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی … کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں