کرونا وائرس سے پاکستان ریلوے کو ہوا 6 ارب روپے کا نقصان

کرونا وائرس سے پاکستان ریلوے کو ہوا 6 ارب روپے کا نقصان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیرمین پاکستان ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ کروناوائرس سے ریلوے کو6 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ،سبی ہرنائی سیکشن کو31مارچ تک فعال کردیا جائے گا سیکورٹی ریلوے پویس اورایف سی کرے گی۔ ریلوے کے حوالے سے مکمل معلومات ویب سائیٹ پرڈالی جارہی ہیں تاکہ رائیٹ ٹو انفارمیشن قانون کواستعمال کرنے کی ضرورت ہی نہ رہے۔

ان خیالات کا اظہارچیرمین وسیکریٹری ریلوے حبیب الرحمان گیلانی نے میڈیا سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔حبیب الرحمان گیلانی نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ریلوے کو گزشتہ مالی سال میں 6ارب کا نقصان ہوا۔ کورونا وائرس کے باعث ریلوے کو 50فیصد کمپوزیشن پر چلایا، اب ٹرینز مکمل کوچز کے ساتھ چلائی گئیںوزارت ریلوے تمام تر معلومات ویب سائیٹ پر ڈالنے جا رہی ہے، وزارت ریلوے سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے معلومات تک رسائی کے قانون کواستعمال کرنے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی

حبیب الرحمن گیلانی کس مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کا انفراسٹرکچر مکمل ہو گیا، سیکورٹی چیک پوسٹ قائم کرنے کا کام جاری ہے سبی ہرنائی ریلوے سیکشن 31مارچ تک مکمل ہو جائے گا سبی ہرنائی سیکشن پر سیکورٹی کی ذمہ داری ریلوے پولیس کے ساتھ ایف سی کے پاس ہو گی پاکستان ریلوے میں کرپشن کے خلاف صفر عدم برداشت ہے کرپشن کی شکایت پر سخت کارروائی کی جاتی ہے.
رپورٹ .محمد اویس،اسلام آباد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.