ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال

0
62

ملک میں کورونا سے متاثر ایک اورشخص کا انتقال ہوگیا جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اورمریض کا انتقال ہوگیا۔ کورونا سے متاثر 161 مریضوں کی حالت نازک ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار611 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 656 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.35 ریکارڈ کی گئی۔


کووِڈ- 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟


یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔

کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب یونیسف عالمی ادارۂ صحت (WHO)، قومی صحت کمیشن اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر وائرس سے لاحق خطرات سے متعلق معلومات کے ابلاغ کے ذرائع مضبوط بنارہا ہے تاکہ بچے، حاملہ خواتین اور ان کے خاندان یہ جان سکیں کہ وہ کووِڈ- 19 کے پھیلنے سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ اس میں ہیلتھ ورکرز کے لئے آن لائن تربیتی مواد (ٹریننگ ماڈیولز)، اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) اور حاملہ خواتین کے علاوہ بچوں کے لئے مواد کی اشاعت شامل ہے۔ اس کے علاوہ یونیسف آن لائن شراکت داروں مثال کے طور پر فیس بک، انسٹا گرام ، لنکڈاِن اور ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر لوگوں کے لئے درست معلومات کی دستیابی کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ درست معلومات سامنے آنے پر یہ معلومات بروقت لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔

Leave a reply