کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن نے کیا ائیرلائن کو جرمانہ
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن نے کیا ائیرلائن کو جرمانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ترکش ائیرلائن کو جرمانہ کر دیا گیا
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن کو ایک لاکھ روپیے جرمانہ کردیا۔ جاری نوٹفکیشن کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن نے بی کیٹیگری کے مسافر کو بغیر کروونا ٹیسٹ کے لاہور پہنچایا۔ائیر لائن کو اس قبل اکتوبر 2020 میں وارننگ کیساتھ جرمانہ کیا گیا تھا۔
سی اے اے کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
گزشتہ برس 16 اکتوبر کو بھی سینئرجوائنٹ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے ایئرویز پر ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا، ایئرلائن مسافروں کےکورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ و دیگراخراجات بھی برداشت کرے گی۔
سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کو متعدد بار خبردار کیا تھا کہ خلاف ورزی پر انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سی اے اے نے کہا تھا بعض ایئرلائنزدوران پرواز احتیاطی تدابیرپرعمل نہیں کررہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن نے کہا بعض ایئرلائنز ایئرپورٹس پر اور دوران پرواز احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کررہی ہیں، تمام ائیرپورٹ منیجرزکو کارروائی کیلئے تحریری احکامات جاری کیے تھے۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد برطانیہ سے کرونا کی نئی قسم کے کرونا وائرس کے آنے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کا اطلاق یکم جنوری سے 31 مارچ 2021 تک کے لیے ہوگا، ان ایس او پیز کا اطلاق چارٹر اور پرائیوٹ طیاروں کی پروازوں پر بھی ہوگا۔ اے ایس ایف کو مسافروں کے علاوہ کسی کی پارکنگ سے آگے ایئرپورٹ کی حدود میں آنے پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، پروازوں کی روانگی کے حوالے سے تمام مراحل میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، تمام ایئر لائنز بریفنگ ایریاز اور پروازوں میں سینی ٹائزرز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق مسافروں کے سماجی فاصلے کے ساتھ اگلی نشستوں سے پہلے انخلا کو یقینی بنایا جائے گا، ہر اسٹیشن پر مسافروں کے داخلے سے قبل طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، پروازوں پرگلوز، پی پی ایز انوینٹری، سرجیکل ماسک، چشمے، این 95 ماسک کی موجودگی بھی لازم ہوگی۔ طیارے میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی ہوگی، ماسک سے محروم مسافر کو عملہ ماسک فراہم کرے گا،
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق مسافروں کو پرواز کے دوران سارا وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، طیارے میں ماسک پہنے مسافروں کی تصاویر کا ریکارڈ بھی مرتب کرنا ہوگا، تمام مسافروں کے کوائف مع فون نمبرز ریکارڈ میں رکھنا بھی لازمی ہوگا۔ مسافروں کو سینی ٹائزر بوتل کی فراہمی لازمی ہوگی، عدم دستیابی پر ہر 30 منٹ بعد الکوحل بیس سینی ٹائزر کی فراہمی کی جائے گی، پرواز کے پائلٹ کو کرونا سے بچا کی تدابیر پر مبنی انانسمنٹ کرنی ہوگی۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابقڈومیسٹک پروازوں پر اشیائے خور و نوش کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، انخلا کے وقت مسافروں کا نشست سے اٹھنا ممنوع ہوگا، اگلی نشستوں کے مسافروں کا پہلے انخلا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پرواز پر استعمال شدہ میڈیکل پی پی ایز کو ٹھکانے لگانا، قابل استعمال اشیا کو سینی ٹائز کرنا، پروٹوکول اور ملاقات پر پابندی، ڈرائیورز کے گاڑیوں میں انتظار کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانا لازم ہوگا۔