اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں،مگرکسی کوپرواہ تک نہیں ،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے لندن کے لیے پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تو ایئرپورٹ پر بورڈنگ کے منتظر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔
Islamabad Pakistan Airport filled with people trying to fly back to UK before 9th April 🙈 #lockdown #pakistanredlist #COVID19 #coronavirus #pakistan @BaaghiTV @mubasherlucman pic.twitter.com/Y56LSWKnwm
— Team ML 🇵🇰 (@TeamMLucman) April 8, 2021
ذرائع کے مطابق پی کے 9757 نے دن ایک بجے اڑان بھرنا تھی، پرواز تاحال روانہ نہ ہوسکی جس کے باعث مسافروں کا رش بڑھ گیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی۔
دوسری طرف اس حوالے سے سخت ردعمل آرہا ہےکہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ خوداپنی فکرکریں ، حکومت اگرایس او پیز کے تحت کسی کوزبردستی احتیاطی تدابیر کی طرف لاتی ہے پھرشکوے شروع ہوجاتے ہیں ،ہمیں اپنے رویے بدلنے ہوں گے
واضح رہے کہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں چلائی ہیں۔
ط