پاکستان میں کورونا سے مزید 89 اموات

0
36

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے۔

باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 61 ہزار 651کورونا ٹیسٹ کیے گئے جکس کے نتیجے میں مزید 4 ہزار 103کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.65فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67ہزار 791 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، پنجاب میں تین لاکھ 96 ہزار 326، اسلام آباد میں 99 ہزار 910، بلوچستان میں 32 ہزار 248، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 380 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952 ہو گئی ہے.

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 959 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 924، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 15، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave a reply