امریکا:کورونا سے متاثربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون گرفتار

0
25

واشنگٹن: امریکا میں کورونا سے متاثربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون ٹیچرکوگرفتارکرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 41 سال کی خاتون ٹیچرسارہ بیم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے13 سال کے بیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کردیا۔

خاتون ٹیچر اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے ٹیسٹ سینڑ پہنچیں تو لوگوں نے شورسن کران کے بیٹے کوڈکی سے نکالا سارہ بیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کوکورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے بیٹے کوکار کی ڈکی میں بند کیا۔

پولیس نے سارہ بیم کوبچے کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں27 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےاور دنیا میں بھر میں کورونا سے 6 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں 24گھنٹے میں ارجنٹائن میں ایک لاکھ 8ہزار، جرمنی میں 59ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےبھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 41ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کئے گئے-

ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

امریکا میں کورونا کے8 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ اسپین میں ایک لاکھ 15ہزارسے زائد کورونا کیسز ریکارڈ، ترکی میں 60ہزار، برازیل میں 54 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اٹلی میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ فرانس میں کورونا کے 24 گھنٹے میں 3لاکھ 28ہزار سے زائد کیسزریکارڈ اور برطانیہ میں کورونا کےایک لاکھ 78ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ہوئے-

اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

جبکہ این سی او سی کے مطابق پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار 345 کورونا کیسزرپورٹ ہوئےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 962 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی۔

اومی کرون کی علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے

Leave a reply