کورونا ویکسینیشن: 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع:کل اہم فیصلے ہوں‌ گے :اسد عمر

0
30

اسلام آباد: کورونا ویکسینیشن: 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع:کل اہم فیصلے ہوں‌ گے ،اطلاعات کے مطابق کورونا ویکسین کے لئے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز رواں ماہ کی تیس تاریخ سے ہو گی۔ یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہی۔

ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی جاری ہے۔ چیئرمین نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن کیلئے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کے اندراج کی حوصلہ افزائی کریں۔

خیال رہے کہ اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی شرکت کریں گے۔

این سی او سی اجلاس میں کمشنر اسلام آباد وفاقی دارلحکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد, ہیلتھ کئیر سہولیات پر بھی تبادلہ خیال ہوگاجبکہ مختلف ہسپتالوں کے کریٹکل کئیر یونٹس میں آکسیجیٹڈ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a reply