کراچی: کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

0
41

کراچی: کراچی اور حیدرآباد میں 5سے 11سال تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

باغی ٹی وی : کراچی کے 7 اضلاع اور حیدرآباد میں بچوں کو ویکسین لگائی گئی، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد احمد میمن کے مطابق جن بچوں کو پہلی ویکسین لگ چکی ہے انھیں ہی دوسری ویکسین دی جارہی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 1 شہری جاں بحق جبکہ 52 نئے کیسز رپورٹ

بچوں کی کورونا ویکسی نیشن مہم کے پہلا مرحلہ 19سے 24ستمبر تک جاری رہا تھا جس میں 25 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی گئی، انہی بچوں کو کراچی کے 7اضلاع اور حیدرآباد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اور والدین کو مہم سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام بچوں کو ویکسین لگ سکے۔

کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

انھوں نے مز ید کہا کہ ویکسی نیشن سے بچوں میں مدافعت پیدا ہوگی اور اسی صورت وہ اور دیگر افراد وائرس سے محفوظ رہ سکیں گے، ویکسین لگانے والی ٹیموں نے اسکولوں اور مدارس میں بھی بچوں کو دوسری ویکسین لگائی۔

قبل ازیں پیر کو کووڈ-19 ویکسی نیشن مہم کے آغاز کے موقع پر اپنے خصوصی وڈیو پیغام میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور صحتمند بچے صحتمند پاکستان کی علامت ہیں پہلی کامیاب مہم کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے میں والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسین ضرور کرائیں تاکہ بچوں کو محفوظ بنا کر خاندان کے دیگر افراد کو بھی کورونا سے بچایا جا سکے۔

امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

وزیر صحت نے کہا تھا کہ ملک بھر میں بچوں کو کووڈ۔19 سے بچائو کی ویکسینیشن کی یہ مہم 5 نومبرتک جاری رہے گی، یہ مہم پنجاب ،سندھ اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع میں بیک وقت شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں صحت مند بجے صحت مند پاکستان کی علامت ہیں، ویکسین بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور ان سے دوسروں تک وائرس کی رسائی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے علما کرام، اساتذہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم کی کامیابی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں-

عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ عوام کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

Leave a reply