کورونا ویکسین کے متعلق حکومت کا بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ سامنہ آگیا جس میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھر پر ہی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سہولت سے 80 سال سے زائد عمر کے شہری فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ گھر پر کورونا ویکسی نیشن کی سہولت چاروں صوبوں کو میسر ہوگی اور صوبوں کو گھر سے ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گھر پر ویکسی نیشن کے لیے شہری مقامی محکمہ صحت سے رابطہ کریں گے۔ مُلک بھر میں اب تک ساڑھے نو لاکھ سے زائد شہری ویکسی نیشن کروا چُکے ہیں۔