کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا ویکسین نے الٹا اثر دکھانا شروع کر دیا ، ایک ہی دن میں 500 کے قریب افراد کی طبعیت بگڑ گئی،
بھارت میں کورونا ویکسینیشن مہم کے پہلے ہی روز ایک نوجوان کو پیچیدہ مضر اثرات کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرنا پڑا جب کہ دیگر افراد میں معمولی سائیڈ ایفیکٹس سامنے آئے۔
بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسین مہم کے آغاز پر ہی ٹیکہ لگنے کے بعد 22 سالہ سیکیورٹی گارڈ میں شدید سر درد، الرجی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہونے پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے آئی سی یو میں داخل کرلیا گیا۔
اس حوالے سے نئی دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا ویکسین سے صرف ایک شخص میں طبی پیچیدگیاں سامنے آئیں،بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ دو کورونا ویکسین کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے ایک کے ٹرائل مکمل نہ ہونے کے باوجود اس کے استعمال کی منظوری پر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ مضر اثرات کون سی ویکسین کے سامنے آئے ہیں۔
جولائی تک 30 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے بھارت بھر میں 3 ہزار 352 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جب کہ ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد طبی عملے کو تربیت فراہم کی گئی ہے جب کہ پہلے روز 2 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
بھارتی وزیراعظم مودی نے دنیا کے سب سے بڑے ویکسینیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ آج جس دن کا انتظار ہم کافی بے چینی سے کر رہے تھے آخر کار وہ دن آگیا اور ملک کو یہاں کے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کی انتھک محنت سے ویکسین مل ہی گئی۔
بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے ملک گیر ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے کے دوسرے دن اتوار کو کہا کہ اب تک کل دو لاکھ 24 ہزار 301 افراد کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا ہے ، جن میں سے صرف 447 لوگوں پر ہی اس کے سائیڈ افیکٹ پڑنے کے معاملات سامنے آئے ہیں ۔
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
انہوں نے بتایا کہ اتوار ہونے کی وجہ سے صرف چھ ریاستوں نے کورونا وائرس ٹیکہ کاری مہم چلائی اور 553 سیشنز میں کل 17 ہزار 72 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ۔ اتوار کو جن چھ ریاستوں نے ٹیکہ کاری مہم چلائی ، ان میں آندھرا پردیش ( 308 سیشن ) ، اروناچل پردیش (14 سیشن )، کرناٹک ( 64 سیشن) ، کیرالہ ( ایک سیشن) ، منی پور ( ایک سیشن) اور تمل ناڈو ( 165 سیشن) شامل ہیں ۔ انہوں نے تایا کہ 17 جنوری تک کل دو لاکھ 24 ہزار 301 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔ ان میں سے دو لاکھ سات ہزار 229 افراد کو ٹیکہ کاری مہم کے پہلے دن ( ہفتہ کو ) ٹیکہ لگایا گیا تھا ۔
ٹیکہ کاری مہم کے پہلے دن بھارت میں جتنے لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا وہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ یہ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس میں ایک دن میں لگے ٹیکے کے مقابلہ میں زیادہ ہے ۔
بھارتی وزیر صحت کے مطابق 16 اور 17 جنوری کو سائیڈ افیکٹ کے کل 447 معاملات سامنے آئے ، جن میں سے تین افراد کو ہسپتال میں داخل کروانا پڑا اب تک زیادہ تر معاملات میں بخار ، سردرد ، الٹی جیسی صحت سے وابستہ پریشانیاں دیکھنے کو ملی ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارت دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے جہاں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ اور 55 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی جان لے لی ہے