کرونا ویکسین ن لیگی رہنما کی بیٹی اور داماد کو لگائے جانے پر سندھ حکومت نے کیا کہا؟

0
31

کرونا ویکسین ن لیگی رہنما کی بیٹی اور داماد کو لگائے جانے پر سندھ حکومت نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کو کورونا ویکسین لگائے جانے پر پیپلزپارٹی کا موقف بھی آگیا ہے

تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے موقف پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو کراچی میں کورونا ویکسین دی گئی ان کا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں، گل صاحب تو گل کھلاتے رہتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نے ویکسین ذاتی طورپر کسی کو لگائی تھی ۔

ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ این سی اوسی کی ہدایت پرعمل کیا جائے گا،کوروناویکسین سےمتعلق ایک کیس ہواجس پر ایکشن لے لیا گيا ہے ویکسین فی الحال ڈاکٹراورطبی عملے کیلئے ہے ترجیحی بنیادوں پران کولگائی جائے گی،ایکشن لے کر ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز کو پہلے لگنی چاہیے،دوسرے مرحلے میں صحافیوں کیلئے بھی کوٹہ رکھیں گے، این سی او سی کی ہدایت پر عمل درآمد ہو رہا ہے،

واضح رہے کہ کراچی میں غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے پر وزیر صحت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو عہدے سے ہٹاکر انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔اس سے قبل محمد زبیر بھی اپنی بیٹی اور داماد کے ویکسین لگوانے سے متعلق لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے معاملے کا نوٹس لیا تھا،کورونا ویکسین غیر متعلقہ افراد کو لگانے پر صوبائی وزیر صحت سندھ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کوآرڈینیٹر ای او سی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ردعمل میں کہا ہے کہ بیٹی اور داماد کے ویکسینیٹ ہونے کاعلم نہیں تھا، سب اپنے فیصلوں میں آزاد ہوتے ہیں، میرا بیٹا اس میں شامل نہیں تھا، پانچ سال گورنر رہا، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، میری عمر ویکسی نیشن لگوانے کی ہے، اگر فیور لینا ہوتی تو اپنے لئے لیتا۔

Leave a reply