کرونا وائرس کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں‌فیس کمی کا نوٹیفکیشن جاری

0
34

کرونا وائرس کے باعث پرائیویٹ سکولوں میں‌فیس کمی کا نوٹیفکیشن جاری

باغی ٹی وی :پرائیویٹ سکولوں میں‌فیس میں کمی کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا . اس سلسلے میں‌ متعلقہ سیکریٹریز کو آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے . اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے لاک ڈائون کے باعث سکول فیس میں 20فیصد رعایت کیخلاف درخواست پیرا کو بھجوانے کی ہدایات کیساتھ نمٹا دی ہے۔ عدالت نے نجی سکول ہیڈ سٹارٹ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسے دو ماہ کی فیس میں کمی کے فیصلے کیخلاف ریگولیٹری اتھارٹی پیرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فاضل عدالت نے کہا کہ پیرا اپریل، مئی کی فیس میں 20 فیصد رعایت کیخلاف نجی سکول کا موقف سن کر فیصلہ کرے۔ اس سے قبل عدالت نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست پر بھی فیصلہ سنایا تھا، لاک ڈائون کے باعث تعلیمی اداروں کے ریگولیٹر پیرا نے اپریل،مئی کی سکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Leave a reply