کرونا وائرس،54 ممالک میں تصدیق، باقی بھی تیار رہیں، خبردار کر دیا گیا

0
64

کرونا وائرس،54 ممالک میں تصدیق، باقی بھی تیار رہیں، خبردار کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 2858 تک پہنچ گئی

کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 83,379 تک پہنچ گئی، چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 788 ہو چکی ہے، گزشتہ روز چین میں 44 مزید افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں. دوسری جانب چین میں نئے مہلک کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے

کرونا وائرس نے دنیا میں تیزی سے پھیلنا بھی شروع کر دیا ہے، اب تک 54 ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے مزید 256 افراد متاثر ہو گئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 22 ہو گئی، جاپان میں وائرس کے اب تک 214 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، اٹلی میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 250 کیس سامنے آ گئے، جس سے مجموعی تعداد 655 ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں کرونا وائرس نہیں پہنچا وہ بھی اس سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ چین اور جاپان میں صحت یاب مریضوں میں دوبارہ وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے،عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں وبائی مرض نے ثابت کیا وہ کس قابل ہے، کروناوائرس کی احتیاطی تدابیر کیلئے ہر ملک کو تیار ہونا ہوگا، یہ خوفزدہ ہونے کا نہیں بلکہ ایکشن لینے کا وقت ہے.

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں

Leave a reply