کرونا وائرس، ایئر پورٹ پر تعینات 11 سیکورٹی اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص

0
27

کرونا وائرس، ایئر پورٹ پر تعینات 11 سیکورٹی اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ پر تعینات ایک سیکورٹی اہلکار میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس سے ملنے والے دس مزید سیکورٹی اہلکاروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے

ممبئی ایرپورٹ پر تعینات سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے 10 اہلکاروں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر تعینات تمام 152 اہلکاروں کا ٹیسٹ کروایاجائے گا، ایئر پورٹ پر ایک اہلکار میں 27 مارچ کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، باقی 10 جن اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی وہ اس نوجوان کے ساتھ ملے تھے، جس کے بعد انکے ٹیسٹ کروائے گئے تو ان میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا،

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مدھیہ پردیش میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 120 ہو گئی ہے، ریاست میں ایک آئی اے ایس آفیسر سمیت مزید 9 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ آئی اے ایس آفیسر کو 2011 میں بھوپال میں محکمہ صحت میں تعینات کیا گیا تھا ۔ انہیں دوران ڈیوٹی مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے دوران وائرس کی کچھ علامتیں محسوس ہوئیں تو انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ۔

بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 62 ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2547 ہو گئی ہے.

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 478 مریض سامنے آئے، کرونا وائرس بھارت کی 29 ریاستوں میں پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 55 غیر ملکی بھی شامل ہیں، اب تک 61 افراد ہلاک اور 157 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں 335 ہیں ، وہاں‌16 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تمل ناڈو میں 309 مریض ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے کیرالہ میں 286 مریض ،2 ہلاکتیں، دہلی میں 219، آندھراپردیش میں 132 ،کرناٹک میں 124 مریض ہیں

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

Leave a reply