ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 27 مریض داخل ہیں جنہیں ضرورت کے مطابق ادویات اور آکسیجن کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ ہسپتال ہذا کے پاس اس وقت آکسیجن کے تقریبا” 100 سیلنڈرز موجود ہیں جبکہ کورونا کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے 50 سیلنڈرز ریزرو رکھے ہوئے ہیں۔ آکسیجن گیس کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی صاحب کی کوششوں سے یونیسف کے تعاون سے ہسپتال میں 19 آکسیجن کنسنٹریٹرز لگائے گئے ہیں جن سے 19 مریض بغیر آکسیجن سیلنڈر کے آکسیجن استعمال کر سکتے ہیں۔ کورونا وبا کی اس لہر کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے مذید ڈاکٹرز، نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی تفویض کر دی ہے۔
اور بیڈز کی تعداد 32 سے بڑھا کر 60 کر دی گئی ہے۔ ہسپتال سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔