کرونا وائرس، آصف زرداری کو ایک بار پھر ریلیف مل گیا

کرونا وائرس، آصف زرداری کو ایک بار پھر ریلیف مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی ‏سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان عدالت میں پیش ہوئے ،سابق ‏صدر آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے ‏استثنی کی درخواست عدالت میں دی اور کہا کہ کرونا کی باعث کوئی کارووائی آگے ‏نہیں بڑھ رہی، عدالت عید کے بعد کیس کی تاریخ دے۔ عدالت نے لطیف کھوسہ کی استدعا منظور کرتے ‏ہوئے سماعت بغیر کارروائی کے 10 جون تک ملتوی کر دی۔

سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد ‏جرم بھی موخر کر دی گئی۔ پنک ریذیڈنسی، نہرخیام ‏غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنسز پر بھی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.